سورة الشورى - آیت 12

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں جس کی چاہے روزی کشادہ کردے اور تنگ کردے، یقیناً وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آیت ٩ سے ١٢ تک جن حقائق کا ذکر ہے ان کے ضمن میں توحید وآخرت کے دلائل پیش کیے ہیں اور ہدایت سے اعراض کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔