سورة الشورى - آیت 6
وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنا لیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر نگران (١) ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں (٢)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) انبیاء لوگوں کی قسمتوں کے مالک نہیں ہوتے وہ تو صرفلوگوں کو خواب غفلت دے بیدا کرنے کے لیے بھیجے جاتے ہیں اور وہ قوم کے خیرخواہ ہوتے ہیں۔