سورة الشورى - آیت 3
كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا (١) اللہ تعالیٰ جو زبردست ہے اور حکمت والا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) ابتدئے سورۃ میں بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی نرالی بات پیش نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی یہ وحی کا معاملہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے بلکہ اس طرح کی ہدایات پہلے انبیاء پر بھی نازل ہوچکی ہیں اور وہ لوگوں کے سامنے نظریہ توحید پیش کرتے رہے ہیں۔