سورة غافر - آیت 24
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا (یہ تو) جادوگر اور جھوٹا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) قارون بنی اسرائیل میں سے سب سے زیادہ مالدار تھا جو موسیٰ (علیہ السلام) کے خلاف فرعونی سیاست سے وابستہ تھا اور ہامان فرعون کا درباری اور وزیر تھا اور یہ ہامان وہ نہیں ہے جوایران کے بادشاہ اخسو یرس کے دربار میں امیر تھا جیسا کہ بعض مستشرقین نے اعتراض کیا ہے۔