سورة الزمر - آیت 1

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کتاب کا اتارنا اللہ تعالیٰ غالب با حکمت کی طرف سے ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) آیت ١٠ میں ہجرت حبشہ کی طرف ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہی سورت ہجرت حبشہ سے پہلے نازل ہوچکی تھی دوسری مکی سورتوں کی طرح اس سورۃ میں بھی توحید آخرت کا بیان ہے اور پیغمبر (علیہ السلام) کو صبر وثبات کی تعلیم دی گئی ہے کہ کفار کے ظلم وستم کے مقابلہ میں وطن چھوڑا جاسکتا ہے مگر اس دعوت سے دست بردار نہیں ہوا سکتا۔