سورة الصافات - آیت 47

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ اس سے درد ہوگا اور نہ اسکے پینے سے بہکیں گے (١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٧) اب یہاں سے اہل جنت کا منظر پیش کیا جارہا ہے جنت کی نعمتوں میں خصوصیت کے ساتھ شراب کا ذکر کیا ہے جوہر قسم کی جسمانی اور روحانی ضرررسانی سے پاک ہوگی اور اہل جنت سرور حاصل کرنے لیے اس کے جام پئیں گے اور اس کے بعد دوزخ اور دوزخیوں کے عذاب کا ذکر ہے دوزخ میں جانے کی سب سے بڑی وجہ جو بیان کی گئی ہے کہ ہم نے ان میں منذر (ڈرانے والے) بھیجے لیکن وہ اپنے باپ دادا کی روش پر چلتے رہے۔