سورة يس - آیت 15

قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان لوگوں نے کہا تم تو ہماری طرح معمولی آدمی ہو اور رحمٰن نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔ تم نرا جھوٹ بولتے ہو۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) مشرکین مکہ اور اہل ضلالت زمانہ قدیم سے اس گمراہی میں مبتلا چلے آئے ہیں کہ بشر (انسان) اللہ کارسول نہیں ہوسکتا، اس مفروضہ کی بنا پر انہوں نے تمام انبیاء علیھم السلام کی دعوت کو یہ کہہ کرٹھکرا دیا کہ تم توہماری طرح انسان ہو ہماری طرح کھانے پینے کے محتاج ہو اور بازاروں میں چلتے پھرتے ہو گویانبوت ورسالت اور بشریت، یہ دونوں متضاد ہیں (دیکھیے سورۃ الفرقان ٧ تا ٢٠، الانبیاء، ٣، ٧، ٨، المومنون، ٢٤، ٣٣، ٣٤، ابراہیم، ١٠، ١١، التغابن، ٦، بنی اسرائیل ٩٤، ٩٥)