سورة فاطر - آیت 37
وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور وہ لوگ جو اس طرح چلائیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے (١) (اللہ کہے گا) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی (٢) جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا (٣) سو مزہ چکھو کہ (ایسے) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٠)۔ ان وارثین کتاب کے بالمقابل ایک دوسراگروہ جن کا انجام آیت ٣٦، ٣٧ میں بیان فرمایا ہے اس کے بعد پھر توحید کا بیان اور شرک کی تردید آخر سورۃ تک چلی گئی ہے۔