سورة فاطر - آیت 28

وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَٰلِكَ ۗ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اسی طرح آدمیوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی بعض ایسے ہیں ان کی رنگتیں مختلف ہیں (١) اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں (٢) واقعی اللہ تعالیٰ زبردست بڑا بخشنے والا ہے (٣)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٨) آیت ٢٧، ٢٨ میں بتایا کہ اس کائنات میں ہر مرحلہ پر اختلاف اور تنوع پایا جاتا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کائنات کو کسی زبردست حکیم نے پیدا کیا ہے پھر خاص انسانی طبائع اور اذہان کے اختلاف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے بلکہ حکمت تخلیق کا شاہکار ہے۔