سورة فاطر - آیت 8

أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا پس وہ شخص جس کے لئے اس کے برے اعمال مزین کردیئے گئے پس وہ انہیں اچھا سمجھتا ہے (١) (کیا وہ ہدایت یافتہ شخص جیسا ہے)، (یقین مانو) کہ اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہے راہ راست دکھاتا ہے۔ (٢) پس آپ ان پر غم کھا کھا کر اپنی جان ہلاکت میں نہ ڈالیں (٣) جو کچھ کر رہے ہیں اس سے یقیناً اللہ تعالیٰ بخوبی واقف ہے۔ (٤)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) اوپر کی آیات میں عوام الناس کو خطاب تھا، اب آیت ٨ سے وہ لوگ مخاطب ہیں جونبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت میں پورازورصرف کررہے تھے۔