سورة سبأ - آیت 40
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ان سب کو اللہ اس دن جمع کرکے فرشتوں سے دریافت فرمائے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کرتے تھے (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١١) تاریخ کے مختلف ادوار میں، مشرکین، فرشتوں کی دیوی اور دیوتا قرار دے کر ان کی پوجا کرتے چلے آئے ہیں قیامت کے دن عام لوگوں کے سامنے اللہ تعالیٰ فرشتوں سے یہ سوال کریں گے۔ آیت ١٧ میں گزرچکا ہے کے یہ سوال ان تمام ہستیوں سے کیا جائے گا جن کی لوگ دنیا میں پوجا کرتے تھے۔ سورۃ المائدہ آیت ١١٠، ١١١ میں ہے کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) سے بھی یہی سوال ہوگا اور حضرت مسیح (علیہ السلام) اس سے براءت کا اظہار کریں گے۔