سورة الأحزاب - آیت 69
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَىٰ فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا ۚ وَكَانَ عِندَ اللَّهِ وَجِيهًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اے ایمان والو! ان لوگوں جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو تکلیف دی پس جو بات انہوں نے کہی تھی اللہ نے انھیں اس سے بری فرما دیا (١) اور اللہ کے نزدیک با عزت تھے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٤) آنحضرت سے عموما منافقین اور کفار سوال کرتے کہ قیامت کب بپا ہوگی؟ وہ یہ سوال بطور استہزا کرتے ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے تنبیہ فرمائی اور قیامت کے دن کا منظر پیش کردیا، اور پھر مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسا طرز عمل اختیار نہ کرو جیسا کہ یہود نے حضرت موسیٰ سے اختیا کیا تھا۔