سورة الأحزاب - آیت 57
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو ایذاء دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لئے نہایت رسواکن عذاب ہے (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١١) یہاں پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرنے کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو ایذا دینے سے تعبیر فرمایا ہے اور اللہ کے رسول کو طعن کرنا بھی ان کو اذیت پہنچانا ہے۔