سورة العنكبوت - آیت 56

يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت کشادہ ہے سو تم میری ہی عبادت کرو (١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢٠) آیت نمبر ٥٦ میں ہجرت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جب عبادت الٰہی کے لیے حالات ناسازگار ہیں تو قوم وطن کوچھوڑ کر وہاں چلے جاؤ جہاں خدا پرستی کے لیے حالات سازگار ہوں۔ یہ خویش واربا اور وطن تو آخرایک دن چھوڑنا ہی ہے موت آئے گی تو سب کچھ دھرا رہ جائے گا اسکے بعد ان مومنین کی خوشخبری سنائی ہے جو مشکلات اور مصائب کے باوجود ایمان پر قائم رہے، اور فرمایا کہ ہجرت کرنے میں فکر روزگار سے بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے اللہ ہی سب کو رزق پہنچانے والا ہے۔