سورة العنكبوت - آیت 44

خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت اور حق کے ساتھ پیدا کیا ہے (١) ایمان والوں کے لئے تو اس میں بڑی بھاری دلیل ہے (٢)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٥) یعنی ان کے بنانے میں بندوں کی مصلحتوں اور ضرورتوں کا خیال رکھا گیا ہے بعض نے حق سے مراد کلام اور قدرت بھی لی ہے۔ انسان عقل وبصیرت سے کام لے تو دیکھے گا کہ کائنات کی خلقت اور اس کی ہر چیز کی بناوٹ کچھ اس طرح واقع ہوئی ہے کہ ہر چیز ضبط وترتیب کے ساتھ ایک خاص نظام وقانون میں منسلک ہے اور کوئی شے نہیں جو حکمت ومصلحت سے خالی ہو، اسی کو قرآن نے تخلیق بالحق سے تعبیر کیا ہے۔