سورة القصص - آیت 68
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں (١) اللہ ہی کے لئے پاکی ہے وہ بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٨) اب یہاں سے دلائل توحید شروع ہورہے ہیں کہ جس مالک نے تمہیں یہ مذکورہ نعمتیں بخشی ہیں وہ عبادت کا مستحق ہے دنیا اور آخڑت میں اس کی فرمانروائی ہے اسی نے رات، دن کایہ سلسلہ بنایا ہے اور کوئی نہیں جوا سکے جاری کردہ نظام میں تبدیلی کرسکے پھر اس کے عبد کفار قریش کی بصیرت کے لیے قارون کا واقعہ پیش کیا ہے جو بہت بڑا مال دار تھا لیکن جب اس نے بغاوت کی راہ اختیار کی تو تباہ وبرباد ہوگا ی اور اس کی دولت مندی کسی کام نہ آئی۔