سورة النمل - آیت 20

وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ نے پرندوں کی دیکھ بھال کی اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا ؟ کیا واقعی وہ غیر حاضر ہے؟ (١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) ہدہد کے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان کی فوج میں باقاعدہ تربیت پائے ہوئے مختلف قسم کے پرندے بھی تھے جن سے وہ پیغام رسانی، سراغ رسانی اور دریافت احوال کی مہمات میں کام لیتے تھے۔ پرندوں سے یہ کام لینے کا طریقہ اور ان کی تربیت کافن بہت قدیم ہے بلکہ ابتدائے تاریخ سے موجود ہے اور موجودہ سائنس نے جو معلومات فراہم کی ہیں ان سے بھی اس خیال کی تائید ہوتی ہے، لہذا بعض عقل پرستوں کا اس کی تاویل کرنا اور اس سے ہدہدنامی کوئی شخص مراد لینا قرآنی تحریف کے مترادف ہے۔