سورة الفرقان - آیت 63
وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
رحمان کے (سچے) بندے وہ ہیں جو زمین پر مصلحت کے ساتھ چلتے ہیں اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٦) اس سے قبل عبادالشیطان اور ان کی صفات مذکور ہوتی رہیں اب یہاں آیت ٦٣ سے عبادالرحمن کا بیان شروع ہوا ہے جو سورۃ کے آخر تک چلا گیا ہے پھر آخری آیت میں مخالفین کودھمکی دی ہے۔