سورة النور - آیت 59
وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور تمہارے بچے (بھی) جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انھیں بھی اجازت مانگ کر آنا چاہیے (١) اللہ تعالیٰ تم سے اسی طرح اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی علم و حکمت والا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤٤)۔ پھر جب بچے بالغ ہوجائیں تو ان کا حکم بھی وہی ہے جو دوسرے مردوں کا ہے، یعنی کسی وقت بھی بلا اجازت تمہارے کمرے میں داخل نہیں ہوسکتے، لڑکے کا بالغ ہونا یہ ہے کہ اسے احتلام ہوجائے اور لڑکی کی بلوغت ایام ماہواری سے شروع ہوجاتی ہے۔