سورة النور - آیت 12

لَّوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَٰذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اسے سنتے ہی مومن مردوں عورتوں نے اپنے حق میں نیک کمائی کیوں نہ کی کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ تو کھلم کھلا صریح بہتان ہے (١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١) البلاغ ” ١١ نومبر ١٩١٥ میں آیت نمبر ١٢ کاترجمہ یوں کیا ہے۔” تم لوگوں نے اس واقعے کے سننے کے ساتھ ہی محض اعتماد نفس کی بنا پر اور اپنے ساتھ نیکی کا گمان کرکے یہ کیوں نہیں کہہ دیا کہ یہ تو کھلی ہوئی تہمت ہے۔