سورة الحج - آیت 49
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اعلان کر دو کہ لوگو! میں تمہیں کھلم کھلا چوکنا کرنے والا ہی ہوں (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (ّ٤٩) پچھلے ارشادات کا خلاصہ ہے۔ فرمایا اعلان کردو، میرا ظہور تمہارے لیے ایک آشکارا انذار ہے، اور اب راہیں صرف دو ہی ہیں اور نتیجے بھی دو ہی پیش آنے والے ہیں، ایمان و عمل والوں کے لیے آخرت میں مغفرت اور دنیا میں رزق کریم کی بشارت ہے اور سچائی کی نشانیوں سے لڑنے والوں کے لیے نامرادی و عذاب کی وعید، اب جو راہ چاہو اختیار کرلو۔