سورة الأنبياء - آیت 45

قُلْ إِنَّمَا أُنذِرُكُم بِالْوَحْيِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے! میں تمہیں اللہ کی وحی کے ذریعہ آگاہ کر رہا ہوں مگر بہرے لوگ بات نہیں سنتے جبکہ انھیں آگاہ کیا جائے (١)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٤٥) نے دعوت حق کی پوری حقیقت واضح کردی ہے میں تمہیں وحی الہی سے خبر پاکر متنبہ کر رہا ہوں۔ مگر جانتا ہوں، جو بہرے ہیں، انہیں کتنا ہی خبردار کیا جائے، سننے والے نہیں۔