سورة طه - آیت 15

إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (١٥) میں الساعۃ سے مقصود روزی قیامت نہیں ہے جیسا کہ مفسروں نے سمجھا ہے بلکہ وہ وقت ہے جو بنی اسرائیل کی نجات اور فرعون کی شکت کے لیے ظہور میں آنے والا تھا۔ چنانچہ سیاق و سباق صاف اس کی شہادت دے رہا ہے۔