سورة البقرة - آیت 211
سَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَمْ آتَيْنَاهُم مِّنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ ۗ وَمَن يُبَدِّلْ نِعْمَةَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں (١) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے (وہ جان لے) (٢) کہ اللہ تعالیٰ بھی سخت عذابوں والا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بنی اسرائیل کی سرگزشت سے عبرت پکڑو۔ اللہ نے انہیں ہدایت و سعادت کی راہ دکھلائی لیکن انہوں نے محرومی و شقاوت کی راہ اختیار کی۔