سورة الإسراء - آیت 66
رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ وہ تمہارے اوپر بہت مہربان ہے (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر آیت (٦٦) سے سلسلہ بیان انسان کی غفلت و گمراہی کے تذکرہ پر متوجہ ہوگیا ہے اور جن حالات کی طرف اشارہ کیا ہے ان کی تشریحات گزشتہ سورتوں کے نوٹوں میں گزر چکی ہیں۔