سورة الإسراء - آیت 61

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ أَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا، اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٦١) میں ابلیس کی سرکشی کا تذکرہ کیا تاکہ واضح ہوجائے احکام حق کے مقابلہ میں سرکشی کی چال چلنا، ابلیس کی چال ہے اور یہ قدیم سے چلی آتی ہے۔