سورة الإسراء - آیت 58

وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انھیں ہلاک کردینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں۔ یہ کتاب میں لکھا جا چکا ہے (١)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٥٨) میں افراد کا ذکر نہیں ہے۔ جماعتوں اور قوموں کی بستیوں کا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں ہر بد اعمال گروہ کو اس کے اعمال بد کی پاداش کامل جانا ضروری ہے۔ خواہ ہلاکت کی صورت میں ہو، خواہ کسی دوسرے عذاب کی صورت میں۔