سورة التوبہ - آیت 129
فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر اگر روگردانی کریں (١) تو آپ کہہ دیجئے کہ میرے لئے اللہ کافی ہے (٢) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے (٣)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١) عرش یعنی تخت شاہی، دیکھو سورۃ اعراف آیت ٥٤ کا نوٹ۔