سورة الاعراف - آیت 133

فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ آيَاتٍ مُّفَصَّلَاتٍ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُّجْرِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے (١) سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١) عربی میں قمل جوؤں کو بھی کہتے ہیں اور چھوٹی مکھیوں کو بھی، اگر تورات میں جوؤں کا ذکر نہ ہوتا تو ہم یہاں ترجمہ میں مکھیاں لکھتے کہ انسانی ہلاکت کے لیے زیادہ موثر و قطعی ہیں۔