سورة البقرة - آیت 2
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس کتاب (کے اللہ کی کتاب ہونے) میں کوئی شک نہیں (١) پرہیزگاروں کو راہ دکھانے والی ہے (٢)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ کتاب متقی انسانوں پر فلاح و سعادت کی راہ کھولنے والی ہے۔ متقین، قبولیت حق کے لحاظ سے انسانوں کی پہلی قسم