سورة الانعام - آیت 165

وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا (١) اور ایک کا دوسرے پر رتبہ بڑھایا تاکہ تم کو آزمائے ان چیزوں میں جو تم کو دی ہیں (٢) بالیقین آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے اور بالیقین وہ واقعی بڑی مغفرت کرنے والا مہربانی کرنے والا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) اس ایک آیت میں تین حقائق کی جانب اشارہ ہے ، 1۔ یہ واقعہ ہے کہ اللہ نے مسلمان کو خلعت خلافت دے کر بھیجا ہے ۔ 2۔ یہ ایک صداقت ہے کہ باہمی امتیاز اور تفاضل موجود ہے ۔ 3۔ یہ ایک سچائی ہے کہ خدا یہاں مجرموں کو سزا دیتا ہے وہاں نیک اور صالح بندوں کے لئے انتہا درجہ کا کرم فرما بھی ہے ۔