سورة الانعام - آیت 155
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیرو برکت والی (٢) سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) قرآن حکیم کتاب مبارک ہے یعنی اس کے استفادے سے خیروبرکت کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں ، اور یہ خوش اعتقادی نہیں ، حقیقت ہے جب بھی اس پر عمل کیا گیا ہے ، اس نے اپنے معجزات وخوارق سے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔ آج جس قدر زندگی جس قدر روشنی اور بیداری نظر آرہی ہے یہ قرآن ہی کا طفیل ہے ۔ حل لغات : دراسۃ : پڑھنا مطالعہ کرنا ۔