سورة البقرة - آیت 69
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوْنُهَا ۚ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاءُ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النَّاظِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ پھر کہنے لگے کہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ بیان کرے کہ اس کا رنگ کیا ہے؟ فرمایا وہ کہتا ہے وہ گائے زرد رنگ کی ہو، چمکیلا اور دیکھنے والوں کو بھلا لگنے والا اس کا رنگ ہو۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات : لون ۔ رنگ ۔ صفرآء : زرد ، فاقع : گہرا ، واضح صاف ۔ ذلول : ہل میں جتا ہوا ۔ تثیرالارض : مادہ الشارۃ ۔ زمین درست کرنا ۔ شیۃ : داغ ، دھبا ، عیب ۔