سورة الشرح - آیت 1

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا (١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ۔ معنی یہ ہے کہ اللہ نے حضور (ﷺ) کے سینہ مبارک کو وساوس اور ہموم سے پاک کیا ۔ نوروعلم سے بھرا اور اس میں کونین کی وسعت پیدا کی ۔