سورة المطففين - آیت 28
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پئیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) پاکبازوں کا نامہ اعمال مقام علو ورفعت میں ہوگا جس کو فرشتے بھی عزت اور فخر کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ ان کا ٹھکانہ جنت ہے جہاں ان کو ہر نعمت سے نوازا جائے گا ۔ جہاں یہ مسہریوں پر بیٹھے خدا کی نعمتوں اور بخششوں کا نظارہ کریں گے ۔ تم ان کو دیکھو گے کہ چہروں سے تکلف اور تنعم کے اثرات نمایاں ہیں ۔ ان کو وہاں ہر نوع کے کھانے پینے کی آزادی میسر ہوگی حتیٰ کہ شراب بھی ملے گی جو سربمہر ہوگی اور آخر میں جو مزا ہوگا ، مشک سا ہوگا خوشبودار اور معطر ۔ یہ وہ کیفیت اور زندگی ہے جس میں تنافس اور تفاخر کی ضرورت ہے ۔ دنیا کی ذلیل چیزوں کے لئے ایمان اور دیانت کو قربان کردینا انتہا درجہ کی بےعقلی ہے ۔