سورة التكوير - آیت 22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں (١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) حضور (ﷺ) نے جب جبرائیل (علیہ السلام) کو دیکھا اور کسب فیض کیا تو منکرین نے کہا کہ یہ محض جنون ہے ۔ اس کی تردید میں فرمایا کہ وہ شخص جو تمہارے ساتھ برسوں سے ہے اور جس کی عقل مندی اور دوستی پر تمہیں ناز رہا ہے آج یکایک مجنوں کیونکر ہوگیا ۔ کیا محض اس لئے کہ وہ الہام کا مدعی ہے یقین مانو کہ اس نے جبرائیل کو اس کی اصل شکل میں صاف آسمان کے کنارہ پر دیکھا ہے ۔