سورة التكوير - آیت  8
							
						
					وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
							ترجمہ جوناگڑھی -  محمد جونا گڑھی
							
						جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا۔
								تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
							
							
							حل لغات : الْمَوْءُودَةُ۔ زندہ گاڑی ہوئی لڑکی ۔ بعض قبائل میں عزت اور شرف کا یہ غلط خیال رواج پذیر ہوگیا تھا کہ لڑکیاں ناموس اور عزت کے لئے موجب ننگ ہیں ۔ اس لئے وہ ان کو جب پیدا ہوتیں تو زندہ زمین میں گاڑ دیتے ۔ اس برائی کی طرف اشارہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام سے قبل عربوں کی اخلاقی حالت کیا تھی ؟ اور اسلام نے ان لوگوں کی اصلاح کے سلسلہ میں کتنا بڑا کام کیا ۔