سورة عبس - آیت 14

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو بلند بالا اور پاک صاف ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) ﴿صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ سے مراد اوراق قرآن ہیں جو عنداللہ مکرم ہیں اور رفعت اور پاکیزگی میں ممتاز ہیں ۔ اور ﴿بِأَيْدِي سَفَرَةٍ سے مقصود صحابہ ہیں جن کے بزرگ اور مقدس ہاتھوں میں ان کی کتابت ہوئی اور جن کی مساعی سے یہ کتاب حکیم ساری دنیا میں اشاعت پذیر ہوئی ۔