سورة المرسلات - آیت 25
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : كِفَاتًا۔ اس کے معنی اصل میں جمع کرنے کے ہیں ۔ چنانچہ یہ ایک تو اس لحاظ سے گھات ہے کہ زندہ اور مردہ دونوں سے اس کو برابرکی ہمدردی ہے ۔ اور دونوں کے لئے یکساں ضروریات کو جمع اور مہیا کردیتی ہے ۔ اور دوسرے اس خاتمہ سے کہ دونوں نوع کے لوگ زندگی اور موت میں اس کے محتاج ہیں ۔ زندہ رہیں تو اس کی سطح پر مریں تو اس کی آغوش میں۔