سورة الإنسان - آیت 31

يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ (١)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: وہ علیم وحکیم خدا ہے ۔ جس کو پسند کرتے ۔ اپنی آغوش رحمت میں لے لے ! اور ظالموں کے لئے جو کہ ان حقائق کے منکر ہیں ۔ اس نے درد ناک عذاب تیار کیا ہے *