سورة الإنسان - آیت 31
يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ (١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) وہ علیم وحکیم خدا ہے جس کو پسند کرے اپنی آغوش رحمت میں لے لے ! اور ظالموں کے لئے جو کہ ان حقائق کے منکر ہیں اس نے درد ناک عذاب تیار کیا ہے ۔