سورة الإنسان - آیت 7
يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے (١)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : النَّذْرِ۔ فرائض یا واجبات ۔ لفظ نذر وفرائض وواجبات کے معنوں میں اس لئے استعمال کیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو کہ اللہ کے پاکباز بندوں کی نگاہوں میں انکا ادا کرنا کتنا ضروری ہے ۔