سورة القيامة - آیت 39

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر اس سے جوڑے یعنی نر مادہ بنائے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) ان آیات میں اس حقیقت کو بیان کیا ہے کہ یہ زندگی یوں ہی بلا مقصد کے نہیں ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ ہر شخص کو بغیر محاسبہ کے چھوڑ دیا جائے اور اس سے کوئی باز پرس نہ ہو ۔ بلکہ یہ زندگی ذمہ داری اور جدوجہد کی زندگی ہے ۔ جس خدا نے ایک قطرہ آب سے مردو عورت کی ایک دنیا بسارکھی ہے کیا وہ مکافات عمل کے لئے لوگوں کو دوبارہ زندہ نہ کرسکے گا ۔ یہ وہ سوال ہے جس کو قرآن بطور استدلال کے پیش کرتا ہے اور مقصد یہ ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے ۔ حل لغات : يَتَمَطَّى۔ ناز کرتا ہوا ۔ اور اکڑتا ہوا ۔