سورة القيامة - آیت 5
بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے (١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی قیامت کا انکار اس وجہ سے نہیں ہے کہ یہ عقل وفہم کے منافی ہے ۔ اور یہ بدیں وجہ اس نظام کی مخالفت نہیں کرتے کہ دانش وبینش کا یہ تقاضا ہے ۔ بلکہ کفرو انکار کے پس پردہ جو محرک کام کررہا ہے وہ فسق وفجور کا جذبہ ہے ۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آئندہ زندگی میں بھی بلاتامل گناہوں کا ارتکاب کرتے چلے جائیں ۔ اور کوئی قوت ان کو اس جذبہ معصیت سے نہ روکے ۔