سورة المدثر - آیت 41
عَنِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جہنمیوں سے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) یعنی اسلامی نقطہ نگاہ سے ہر شخص اپنے اعمال کی پاداش میں آزاد ہے ۔ اب اگر اعمال نیک اور صالح ہیں تو انتقال کی سورت میں روح انسانی جنت کی نعمتوں سے بہرہ ور ہوگی اور اگر برے اور بد ہیں تو یہ اعمال اس کو جہنم میں پھینکوا دینگے ۔ مگر اسلام ہر شخص سے براہ راست عمل خیر کا متوقع ہے اور اس چیز کو ظالمانہ اور نامنصفانہ قرار دیتا ہے کہ آپ کو دوسروں کے اعمال کے بدلہ میں گرفتار کیا جائے یا دوسروں کے تقویٰ اور زہد کی وجہ سے آپ کی رہائی ہوجائے اور آپ کو بخش دیا جائے ۔