سورة النسآء - آیت 55

فَمِنْهُم مَّنْ آمَنَ بِهِ وَمِنْهُم مَّن صَدَّ عَنْهُ ۚ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ان میں سے بعض نے اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رک گئے (١) اور جہنم کا جلانا کافی ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اس آیت میں بتایا ہے کہ جب حق وصداقت کا آفتاب سطح ارض پر چمکا ہے بعض لوگوں نے اسے چشم بصیرت سے دیکھا اور محسوس کیا ہے اور بعض اندھوں نے انکار کیا ہے ، اس لئے اسلام کے متعلق بھی یہ تقسیم ناگزیر تھی ، آپ (یعنی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ان کے انکار وتمرد پر متعجب نہ ہو ۔