سورة الحاقة - آیت 2
مَا الْحَاقَّةُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ثابت ہونے والی کیا ہے؟ (١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سورۃ الحاقۃ (ف 1) قیامت کا ایک نام حاقہ بھی ہے ۔ یعنی دنیا کی ہر حقیقت میں شکر وارتباب کا اظہار کیا جاسکتا ہے ۔ مگر یہ ایک قطعی حقیقت ہے کہ یہ عالم یقینا فانی ہے اور ایک دن ضرور آنے والا ہے جب کہ یہ سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا ۔ ثمود وعاد نے عملاً اسی چیز کی تکذیب کی اور نہایت بےخوفی کے ساتھ اللہ کے حکموں کو ٹھکرادیا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ صفحہ دنیا سے حرف غلط کی طرح مٹ گئے ۔