سورة النسآء - آیت 42
يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَعَصَوُا الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّىٰ بِهِمُ الْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس روز کافر اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نافرمان آرزو کریں گے کہ کاش! انہیں زمین کے ساتھ ہموار کردیا جاتا اور اللہ تعالیٰ سے کوئی بات نہ چھپا سکیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف4) اس وقت وہ لوگ جنہوں نے آپ (ﷺ) کے مرتبہ ودرجہ کو نہیں پہچانا ، پچهتائیں گے اور کھلے لفظوں میں اپنے کتمان حق کا اعتراف کریں گے ۔ (ﷺ)