سورة الحشر - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آسمان اور زمین کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہے، اور وہ غالب با حکمت ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ الحشر (ف 1) اس سورت میں اولاً یہ بتایا ہے کہ بنی نضیر جن کے پاس مضبوط قلعے تھے اور جو ہر طرح سامان جنگ سے مسلح تھے ۔ جب انہوں نے اسلام کی دشمنی میں ابوسفیان سے معاہدہ کیا اور پہلے عہد کو توڑا تو کیونکر اللہ نے ان کو ذلیل کیا اور کس طرح ان سب کو جلاوطنی پر مجبور کردیا ۔ اس کے بعد دوسرے مباحث کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ غرض یہ ہے کہ مسلمانوں کے لئے غلبہ واقتدار زقبیل مقدارات ہے۔ حل لغات : سَبَّحَ۔ پاکی بیان کرنا ہے ۔ اللہ کے قانون کا تبع ہے ۔ اور اپنی اطاعت کا ہر لمحہ اظہار کرتا رہتا ہے ۔