سورة النسآء - آیت 8
وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آ جائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو (١)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں بتایا ہے کہ بانٹتے وقت اگر کچھ لوگ اپنے عزیز یا دوسرے محتاج ومستحق جمع ہوجائیں تو انہیں بھی کچھ نہ کچھ دے دو ‘ تاکہ وہ دل شکستہ نہ ہوجائیں اور ان سے اس طرح پیش آؤ جس سے کہ ان کے وقار اور ناموس کو ٹھیس نہ پہنچے ۔